سعدیہ عزیز آفریدی ۔۔۔۔۔۔۔۔کا کمالِ فن سعدیہ عزیز آفریدی۔۔۔۔۔۔ڈائجسٹوںکی دنیا کا ایک مقبول ترین نام ہے۔ ان کا شمار مسلسل اور خوبصورت لکھنے والوں میں ہوتا ہے، گو کہ سعدیہ نے بے شمار موضوعات پہ قلم اٹھایا ہے اور ہر موضوع کے ساتھ مکمل انصاف بھی کیا مگر محبت کے موضوع پر سعدیہ کا تخیل جس گہرائی کی خاک چھانتا ہے اور سعدیہ کا قلم کاریگری کے جو عمدہ جوہر دکھاتا ہے، سعدیہ کے ہم عصروں میں بلاشبہ اس کا کوئی ثانی نہیں ہے ہر چند کہ یہ موضوع ڈائجسٹوں کی خواتین رائٹرر کا پسندیدہ ترین موضوع ہے اور تقریباً ہر رائٹرز اس پر طبع آزمائی کرتی ہے مگر لفظ محبت لکھتے ہوئے سعدیہ کا قلم فکرو فلسفے کی جس روشنائی میں ڈبویا جاتا ہے اس کی تاثیر ہی الگا ہے۔ ہمیں سعدیہ کے ہاں محض الفاظ کی گل کاریاں ہی نظر نہیں آتیں، خیال کی سچائی اور ایک بلند مقصد حیات بھی بخوبی نظر آتا ہے، گویا ہم کہہ سکتے ہیں کی سعدیہ نے اس جذبہ محبت کو صرف لکھنے کے لےے نہیں لکھااور نہ ہی سعدیہ کا مقصد قارئین میں یک لخت مقبولیت حاصل کر لینا ہے بلکہ سعدیہ محبت کو کائنات کی سب سے بڑی سچائی سمجھتے ہوئے لکھتی ہیں۔ محبت کو سعدیہ انسان کے لےے ہوا اور پانی کی طرح گردانتی ہیں کہ جو نہ ملے تو انسان مر جھانے لگتا ہے۔

    سعدیہ کی تحریروں میں جو سادگی اور سچائی نظر آتی ہے وہ ان کی شخصیت کا پرتو ہے۔ سعدیہ کی تحریر میں اس قدرروانی اور تسلسل نظر آتا ہے کی قاری کے لےے بہت مشکل ہو جاتاہے کہ کتاب ختم کےے بغیر رکھ دے، سعدیہ اپنے کردار اپنے اطراف ہی سے اُٹھاتی ہیں اور کسی ماہر صناّع کی طرح ان عام کرداروں کو بھی ایک خوبصورت نقش عطا کرتی ہیں۔زیر نظر ناول”یہ دل یہ سودائی“ ایک ایسا ہی خوبصورت ناول ہے جس میںمحبت کے علاوہ بھی انسانی حیات کے تمام جذبوں کی عکاسی نظر آتی ہے۔ بالخصوص انسانی روےّے، جواگر بد صورت ہو ں تو کسی بھی انسان کو ریزہ ریزہ کرنے کے لےے کافی ہوتے ہیں۔ سعدیہ کے قلم سے ایسے ہی بد صورت انسانی رویوں کی بہت خوبصورت عکاسی کی ہے۔ یہ ناول پڑھتے ہوئے آپ اس کے کرداروں
کو اپنی ہی زندگی کا حصہ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گے اور یہی سعدیہ کا کمالِ فن ہے۔         فریدہ مسرور

سعدیہ عزیز آفریدی کے مشہور ناول اور ناولٹ
میرے والد گرامی عبدالعزیز صاحب اور میری ماں شمیم بانو کے نام جن کی محبت نے مجھے محبت سے محبت کرنا سکھایا اور محبت کو لکھنے کا ہنر پروان چڑھایا۔
Picture

Join Group on Facebook

Picture
خوش آمدید
ہم آپ کو دل کی گہرائی سے یہاں خوش آمدید کہتے ہیںاور اُمید کرتے ہیں آپ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے ۔ اپنے موتیوں جیسے الفاظ اک دوسرے سے شیئر کرتے ہوئے اس کمیونٹی کو چار چاند لگاتے رہیں گے۔

For Join Group on Facebook click here
Sadia Aziz Afridi.....یہ دل یہ سودائی

 

Admin website and Face Book Group

Picture

Muhammad Amin Khizar
Admin website
Face Book Group

Sadia Aziz Afridi.....یہ دل یہ سودائی

sam gurgis counter
website counter